اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کا انعقاد 2مئی کو ہو گا

جمعہ 24 اپریل 2015 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) اسلام آباد بار کونسل کے پہلے انتخابات کا انعقاد 2مئی کو ہو گا ۔پانچ نشتوں کے لئے 30امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا جبکہ 37سو وکلاء ووٹرز اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کے نائب صدر و ترجمان چوہدری خالد ایڈوکیٹ نے بتایا کہ اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات دو مئی کو ہوں گے جس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے کئی سابق صدور سمیت 30امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایک خواتین بھی امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق کل 37سو وکلاء ووٹرز اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے جن میں سے سات سو خواتین وٹرز ہیں ۔واضح رہے کہ پانچ امیدواروں میں جو امیدوار سب سے زیادہ ووٹ لے گا وہ بار کونسل کا وائس چیئرمین منتخب ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :