پرویز مشرف کے خلاف عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ قتل کیس کی سماعت کل ہوگی

جمعہ 24 اپریل 2015 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد واجد علی سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درج لال مسجد کے سابق نائب خطیب عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ کے قتل کے مقدمہ کی سماعت (ہفتہ ) کو کریں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر عدالت نے سابق صدر کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو حکم دیا تھا کہ انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ۔سابق صدر کے خلاف تھانہ آبپارہ پولیس نے دوہرے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :