Live Updates

عمران خان کے خلاف افتخار محمد چوہدری کے 20ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت کل ہوگی

جمعہ 24 اپریل 2015 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد تنویر میر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے دائر 20ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت (ہفتہ )کو کریں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر عدالت نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان کے وکالت پر اعتراض کے حوالے سے دائر درخواست پر بابر اعوان سے جواب طلب کیا تھا۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے انتخابی دھاندلیوں کا الزام لگانے پر عمران خان کے خلاف 20ارب روپے ہرجانہ بطور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات