ججز نظر بندی کیس میں مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت آٹھ مئی تک ملتوی

جمعہ 24 اپریل 2015 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت آٹھ مئی تک ملتوی کردی ۔جمعہ کو عدالت نے سماعت کی تو دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے اپنے موکل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے سابق صدر کو حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف ا ختیار کیا کہ پرویز مشرف علالت اور سیکورٹی خدشات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے میڈیل بورڑ نے انہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے اس لئے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

جس پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے میں حاضری سے متعلق دائر درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف ا ختیار کیا کہ ہر سماعت پر عدالت میں ایک نئی میڈیکل رپورٹ پیش کردی جاتی ہے لہٰذا رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

(جاری ہے)

عامر ندیم تابش نے موقف ا ختیار کیا کہ آئین کے سیکشن 540 کے مطابق جس مقدمہ ایک سے زائد ملزمان ہوں تو اس میں کسی ایک کو حاضری سے استثنٰی دیا جا سکتا ہے عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت آٹھ مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :