کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کیلئے فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی، پر امن انتخابی عمل کیلئے 12400فوج اور رینجرز کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے، آئی ایس پی آر

جمعہ 24 اپریل 2015 14:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈ کے (آج ) ہفتہ کو ہونے والے انتخابات کیلئے فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی، پر امن انتخابی عمل کیلئے 12400فوج اور رینجرز کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے موقع پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی، الیکشن کمیشن کی درخواست پر ملک بھر کے 42کنٹونمنٹس میں فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی، فوجی دستے انتخابات کے دوران امن و امان یقینی بنائیں گے، پر امن انتخابی عمل کیلئے 12400فوج اور رینجرز کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :