الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دیں

42کنٹونمنٹس بورڈ میں 1150 امیدوار مدمقابل ہوں گے

جمعہ 24 اپریل 2015 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دیں،42کنٹونمنٹس بورڈ میں کل1150 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق 609آزاد اور 450امیدوار پارٹی بنیادوں پر انتخابات لڑ رہے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں 10 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں تحریک انصاف نے 140 امیدوارں کو ٹکٹ دیئے، (ن) لیگ کے 113 امیدوار میدان میں ہیں،پیپلز پارٹی کے 74، جماعت اسلامی کے 57،ایم کیو ایم کے 28،پی اے ٹی کے 20 اور اے این پی کے 12 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔