Live Updates

ایم کیو ایم سے تحفظ دلانے پر رینجرز کا کردار قابل تعریف ہے، بے خوف مہم چلانے پر عمران اسماعیل، علی زیدی و دیگر کو مبارکباد دیتا ہوں،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹوئٹر پیغام

جمعہ 24 اپریل 2015 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے تحفظ دلانے پر رینجرز کا کردار قابل تعریف ہے، بے خوف مہم چلانے پر عمران اسماعیل، علی زیدی و دیگر کو مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹیم نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کراچی کے حلقہ این اے 246کے انتخابات میں حصہ لیا،عمران اسماعیل، علی زیدی اور کراچی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔بے خوف مہم چلانے پر عمران اسماعیل کو مبارکباد دیتا ہوں، ایم کیو ایم سے تحفظ دلانے پر رینجرز کا کردار قابل تعریف ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات