Live Updates

عمران خان کاچیئرمین نادراکو خط لکھ کر اسپیکر قومی اسمبلی کے حلقے کے ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی نگرانی کرنے والے ڈائریکٹر جنرل ڈیٹا پر عدم اعتماد کا اظہار،مظفر علی کی جگہ کسی غیر جانبدار اور اچھی شہرت کے حامل افسر سے ایاز صادق کے حلقے میں انگوٹھوں کی تصدیق کروانے کا مطالبہ

جمعہ 24 اپریل 2015 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین نادراکو خط لکھ کر اسپیکر قومی اسمبلی کے حلقے کے ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی نگرانی کرنے والے نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ڈیٹا مظفر علی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، عمران خان کا مظفر علی کی جگہ کسی غیر جانبدار اور اچھی شہرت کے حامل افسر سے ایاز صادق کے حلقے میں انگوٹھوں کی تصدیق کروانے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کو خط لکھ کر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ڈیٹا مظفر علی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔عمران خان نے خط میں موقف اختیار کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حلقے کے ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی نگرانی مظفر علی کے سپرد ہے، ڈی جی ڈیٹا مظفر علی پر اسپیکر قومی اسمبلی کا دباؤ ہے، لہٰذا انہیں تبدیل کیا جائے،مظفر علی کی جگہ کسی غیر جانبدار اور اچھی شہرت کے حامل افسر کو تعینات کیا جائے، ایاز صادق کے حلقے میں انگوٹھوں کی تصدیق کسی غیر جانبدار افسر کی زیر نگرانی کی جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات