پاکستان کا ڈرون حملے میں دو غیر ملکی مغویوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

جمعہ 24 اپریل 2015 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے جنوری میں ہونے والے ڈرون حملے میں دو غیر ملکی مغویوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پاکستان طویل عرصے سے ڈرون حملوں کی مخالفت کر رہا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کا نقصان اٹھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستان نے جنوری میں ہونے والے ڈرون حملے میں دو غیر ملکی مغویوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کا غمزدہ خاندانوں کے اظہار تعزیت کرتے ہیں، امریکی مغویوں کے اہلخانہ کے دکھ کو سمجھ سکتے ہیں، وینسٹن اور لوپوٹو کی ہلاکت ٹیکنالوجی کے غیر محفوظ استعمال کا نتیجہ ہے ، پاکستان طویل عرصے سے ڈرون حملوں کی مخالفت کر رہا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کا نقصان اٹھا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :