مال روڈ پر مظاہرے نہ روکنے کیخلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری ، ڈی سی او اور سی سی پی او لاہور سے جواب طلب

جمعہ 24 اپریل 2015 14:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے نہ روکنے کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب ، ڈی سی او اور سی سی پی او لاہور کو 19مئی تک جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مال روڈ پر مظاہرے کرنے پر پابندی ہے اور پنجاب حکومت نے دفعہ 144بھی نافذ کر رکھی ہے تاہم اس کے باوجود آئے روز مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے کر کے روڈ بند کر دیا جاتا ہے ۔

یہ اقدام ہائیکورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے لہٰذا ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔عدالت نے درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب ، ڈی سی او اور سی سی پی او لاہور کو 19مئی تک جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :