لاہورائیرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

جمعہ 24 اپریل 2015 14:09

لاہورائیرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پرندا ٹکرانے کے باعث غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے نے ٹیک آف کے فوری بعد ہی ہنگامی لینڈنگ کردی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور سے مسقط جانے والی عمان ائیرلائن کے طیارے نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے نے جیسے ہی ٹیک آف کیا تو ایک پرندا اس سے ٹکرا گیا جس کے باعث عمان ایئر لائن کے طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈ کرا دیا گیا تاہم تمام عملہ اور مسافر محفوظ ر ہے۔