جہلم میں منگلا روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم میں دو افراد جاں بحق

جمعہ 24 اپریل 2015 13:19

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)جہلم میں منگلا روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں منگلا روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار کی غفلت کے باعث پیش آیا۔