کشمور کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجے میں 10 افراد زخمی

جمعہ 24 اپریل 2015 13:19

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) کشمور کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمورکے نواحی علاقے نورمحمد گجرانی میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال تنگوئی منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :