کراچی ‘ پولیس مقابلے میں دستی بم حملوں ‘ بینک ڈکیتیوں اور قتل کی وارداتوں میں ملوث عزیر بلوچ گروپ کا دہشتگرد ہلاک

جمعہ 24 اپریل 2015 13:19

کراچی ‘ پولیس مقابلے میں دستی بم حملوں ‘ بینک ڈکیتیوں اور قتل کی وارداتوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں دستی بم حملوں،بینک ڈکیتیوں،اور قتل کی وارداتوں میں ملوث عزیر بلوچ گروپ سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سٹی فدا حسین جانوری کے مطابق لیمارکیٹ کی کھجور مارکیٹ میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں لیاری گینگ وار کا دہشت گرد ہلاک ہوگیا جس کی شناخت اویس عرف ماما کے نام سے ہوئی جس کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔

ہلاک دہشت گرد دستی بم حملوں،قتل کی وارداتوں ، بینک ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کی وارداتوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے،ہلاک ہونے والے دہشت گرد نے بینک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو بھی قتل کیا۔

متعلقہ عنوان :