آپریشن ضرب عضب کے بعد سے امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ‘فورسز کو اب بھی چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ‘وزیر داخلہ

جمعہ 24 اپریل 2015 13:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ملک میں امن و امان کی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے ‘فورسز کو اب بھی دہشتگردوں کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ‘ اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ‘پاکستان کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائینگے ‘ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ‘لوڈشیڈنگ کے معاملہ میں صوبائیت نہیں پھیلانا چاہیے ‘ وفاق تمام صوبوں کو ساتھ لے کر آگے لے جانا چاہتاہے ورسک میں ایف سی کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ ملک میں امن و امان کے لئے مذاکرات شروع کئے گئے اور دہشت گردوں نے بھی پہاڑوں سے اتر کر جمہوری حکومت کے ساتھ مذاکرات کئے تاہم مذاکرات کے دوران بھی دہشت گردی کے واقعات نہ رکے جس کے بعد پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ملک میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے تاہم ہماری فورسز کو اب بھی دہشت گردوں کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ دہشت گرد چھپ کر ہمارے بچوں اور خواتین پر حملے کرتے ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ صرف سیکیورٹی فورسز نے نہیں بلکہ پوری قوم نے مل کر کرنا ہے ‘ پاکستان کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

دہشت گرد خواتین اور بچوں پر چپ کر حملہ کرتے ہیں جو کسی صورت میں برادشت نہیں کی جائے گی ۔چوہدری نثار نے کہاکہ ایف سی کے نوجوانوں ملک میں قیام امن کے لیے اقدامات کرنے ہیں اور ملک میں دہشت گردی کی لعنت ختم کرے گی ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک تاریخی دن ہے کیونکہ پہلی مرتبہ ایف سی کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ورسک میں ہورہی ہے، پاس ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پاس ہونے والے تمام جوان پ پاک سرزمین کے محفوظ ہیں، اپ کے ذمے یہ مقدس پیشہ آپ کے حصے میں آ رہا ہے آپ نے پاکستان کے طول و عرض میں امن لانا ہے، آپ نے ظالم کا ہاتھ روکنا ہے اور مظلوم کا ساتھ دینا ہے۔اس موقع پر وزیرداخلہ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔لوڈشیڈنگ کے بارے میں وزیر داخلہ چوہدری نثا نے کہا کہ یہ صرف خیبر پختون خوا کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے ‘لوڈشیڈنگ کے معاملہ میں صوبائیت نہیں پھیلانا چاہیئے وفاق تمام صوبوں کو ساتھ لے کر آگے لے جانا چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :