پاکستان 2047ء تعلیم یافتہ نوجوان نسل کا مستحکم پاکستان ہو گا،احسن اقبال

جمعہ 24 اپریل 2015 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت اور ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں سے وجود میں آیا تھا۔ پاکستان 2047ء میں اپنی عمر کے پورے ایک سو سال گزار چکا ہو گا۔ 2047ء کا پاکستان جسے اب نئی نسل لیڈ کر رہی ہے، ایک سوسال مکمل ہونے پر تعلیم یافتہ نوجوان نسل کا مستحکم پاکستان ہو گا۔ یہ باتیں وفاقی وزیر احسن اقبال نے این بی ایف کے بُک میلے میں ”آفاق“ کے زیر اہتمام سٹوڈنٹس کوئز کی تقریب میں کیں۔

انہوں نے کہا کہ سائنسی علوم ، فزکس ، کیمسٹری ،میتھ اور دیگر علوم مسلمانوں کی میراث تھے تو مسلمانوں نے دُنیا پر حکومت کی۔ انہوں نے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے قرآنِ پاک میں انسانوں کو کہا ہے کہ مجھے میری نشانیوں سے پہچانو۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ سائنس اورعلوم میں ترقی کا وژن خود قرآن میں موجود ہے اس لیے آپ اپنی تعلیم کو دل لگا کر مکمل کریں، سائنسی علوم کو اپنی سوچ اور اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں کیو نکہ 2047ء کا پاکستان آپ سے پہچانا جائے گا۔

وفاقی وزیر نئی نظم پر ہونے والے مذاکرے میں شریک نامور شعراء اور دانشوروں سے بھی ملے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ قلم اور فکر کے سپاہی ہیں۔ آپ نے اپنی شاعری اور تخلیقات سے پاکستان کے امیج کو بحال کر کے اسے قائد اور اقبال کے افکار کے مطابق ایک نئے اور ترقی یافتہ پاکستان میں بدلنا ہے۔

متعلقہ عنوان :