رضا ربانی ، عبدالغفور حیدری ، ظفر الحق، اعتزاز احسن کااحمد سعید اعوان کی وفات پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 24 اپریل 2015 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) قائمقام صدر میاں رضا ربانی و قائمقام چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے سابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات احمد سعید اعوان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اللہ تبارک و تعالیٰ سے انکی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبرسے یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے بھی احمد سعید اعوان کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار اور دعائے مغفرت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :