پشاور: ایک ایک نوجوان ٹریننگ کے بعد کندن ہو کر نکلتا ہے، اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 اپریل 2015 12:55

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ تررین اخبار ، 24 اپریل 2015ء) :وزیرداخلہ چوہدری نثار نے شاور ورسک روڈ پر قائم اسکاوٹ ٹرینگ اکیڈمی میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک امن وامان کا قیام سیکورٹی اداروں کا فرض ہے ، پاکستان کے تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنائیں گے۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد مجموعی طور پر پاکستان میں امن قائم ہوا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ایف سی ورسک میں پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ ٹریننگ کے بعد ایک، ایک نوجوان کندن ہوکر نکلا ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں تاہم بدقسمی سے چند لوگ اسلام کو ڈھال بنا کر دہشت گردی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کا ہم سب کومل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ دہشت گردوں سے متعلق ان کا کہناتھاکہ دہشت گرد خواتین اور بچوں پر چھپ کر حملہ کرتے ہیں جو کسی صورت میں برادشت نہیں کیا جائے گا ۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایف سی کے نوجوان ملک میں قیام امن کے لیے اقدامات کرتے ہیں اور ہمارے یہی جوان ملک میں دہشت گردی کی لعنت ختم کریں گے ۔اس موقع پر وزیرداخلہ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔

لوڈشیڈنگ کے بارے میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ یہ صرف خیبر پختونخوا کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے معاملہ میں صوبائیت نہیں پھیلانا چاہیئے وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر آگے جاناچاہتی ہے.

متعلقہ عنوان :