مجرم شفقت حسین کے ایک بار پھر ڈیتھ وارنٹ جاری ،6 مئی کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا
جمعہ 24 اپریل 2015 12:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے سینٹرل جیل کراچی کے قیدی شفقت حسین کے ایک بار پھر ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں،6 مئی کو صبح ساڑھے پانچ بجے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا۔۔میڈیا رپورٹس کے مطاب جمعہ کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سینٹرل جیل حکام کی درخواست پر قتل کے الزام میں سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے 6 مئی کو مجرم کو سزائے موت پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
جیل حکام نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ مجرم شفقت حسین کی ہائی کورٹ ،سپریم کورٹ اور صدر مملکت رحم کی اپیلیں مسترد کر چکے ہیں جبکہ شفقت حسین کی مقتول کے اہلخانہ نے بھی معافی مسترد کر دی۔(جاری ہے)
این جی اوز اور دیگر اداروں کی درخواست پر شفقت حسین کی کم عمر کے حوالے سے بھی انکوائری کرائی گئی ،انکوائری رپورٹ میں بھی شفقت حسین کی 2004 ء میں عمر 23 سال بتائی گئی ہے لہذا مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جائیں جس پر عدالت نے مجرم شفقت حسین کو 6 مئی کی صبح ساڑھے پانچ تختہ دار پر لٹکانے کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے۔
واضح رہے کہ مجرم شفقت حسین کی کم عمری کی وجہ سے ان کے ڈیتھ وارنٹ منسوخ ہو چکے ہیں۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مختلف سیاسی جماعتوں اور این جی اوز کے احتجاج پر مجرم شفقت حسین کی عمرکے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جس کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آ چکی ہے،رپورٹ کے مطابق مجرم شفقت حسین کی2004 میں عمر 23 سال تھی۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.