کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری

جمعہ 24 اپریل 2015 12:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔45کنٹونمنٹس بورڈ میں بلدیاتی انتخابات میں کل 1150امیدوار مدمقابل ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کنوٹنمنٹ بورڈکے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردی ہیں 42کنٹونمنٹس بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں کل 1150امیدوار مدمقابل ہونگے 609امیدوار آزاد جبکہ 450امیدوار پارٹی بنیاد پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ دس امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ژوب ، پنوں عاقل ، حیدر آباد اور چراٹ سے دو دو امیدوار جبکہ مری اور کورنگی سے ایک ایک امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکا ہے الیکشن کمیشن کنوٹنمنٹ بورڈ کے انتخابات کے بعد بلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ 42کنٹونمنٹ بورڈ نے پی ٹی آئی اے 140، پی ایم ایل این نے 113، پاکستان پیپلز پارٹی 74، جماعت اسلامی کے 57، ایم کیو ایم کے 28، پاکستان عوامی تحریک کے 20 اور عوامی نیشنل پارٹی کے 12امیدوار میدان میں ہیں

متعلقہ عنوان :