مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس میں استثنیٰ کی درخواست پر دلائل آ ئندہ سماعت پر مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 24 اپریل 2015 12:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس میں پراسکیوٹر عامر ندیم اور مشرف کے وکیل کو استثنیٰ کی درخواست سے متعلق دلائل اگلی سماعت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے بیماری اور سکیورٹی وجوہات کی بناء پر حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ہے کہ سیکشن 540Aکے تحت سابق صدر کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل اکرم نے جمعہ کو کیس کی سماعت کی اس دوران مشرف کے وکیل نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ سابق صدر بیماری کی وجہ سے اور کچھ سکیورٹی وجوہات بھی ہیں کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے اس لئے انہیں استثنیٰ دیا جائے تاہم پراسکیوٹر حامد ندیم نے اس کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ سابق صدر کو ایسا کوئی عارضہ لاحق نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے انہیں استثنیٰ دیا جائے تاہم عدالت نے کہا کہ فریقین استثنیٰ کے معاملے پر اگلی سماعت پر اپنے دلائل مکمل کریں اس پر عدالت فیصلہ دے گی عدالت نے کیس کی مزید سماعت آٹھ مئی تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :