مشرف کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت سنگین غداری مقدمے کی سماعت 26مئی تک ملتوی

جمعہ 24 اپریل 2015 11:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت سنگین غداری مقدمے کی سماعت اکرم شیخ کی استدعا پر 26مئی تک ملتوی کردی گئی ۔ پراسکیوٹر اکرم شیخ نے عدالت سے مقدمے کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پر مشتمل خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری مقدمے کی سماعت کی اس دوران پراسکیوٹر اکرم شیخ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کی سماعت کیخلاف حکم امتناعی جاری کررکھا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک اس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کی جائے جس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ تو وفاقی حکومت کیخلاف ہے اس پر اکرم شیخ نے کہا کہ آپ نے تین افراد کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا ان کا معاملہ تاحال عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے جب تک اس کی سماعت نہ ہو جائے آپ اس کیس کی کیسے سماعت کرسکتے ہیں اس پر عدالت نے اکرم شیخ کی استدعا پر سماعت چھبیس مئی تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :