پشاور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 24 اپریل 2015 11:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پشاور کے علاقے ناصر باغ سخی پل کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا‘ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور 16 کلو وزنی بم بھی برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پولیس نے پشاور کے علاقے ناصر باغ سخی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی گاڑی سے سولہ کلو گرام بھی برآمد ہوا ہے۔ مبینہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی وردیاں پہن رکھی تھیں گرفتار دہشت گردوں سے چار کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہیں دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :