Live Updates

اسلام آباد : دھرنا دینے والوں کو استعفی نہیں ملا تو نکاح لے گئے، عمران خان اور طاہر القادری کو دھرنوں پر معافی مانگنی چاہئیے، وفاقی وزیر مشاہد اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 اپریل 2015 11:17

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ تررین اخبار ، 24 اپریل 2015ء) : پارلیمنٹ کے باہر وفاقی وزیر مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ دھرنوں کے باعث ملک کو کافی نقصان پہنچا ہے. انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والوں کو استعفے نہیں ملے لیکن نکاح مل گیا. مشاہد اللہ نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور طاہر القادری کو دھرنا دینے پر معافی مانگنی چاہئیے.

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کارکنوں پر تشدد ہوا تو عمران خان جناح گراؤنڈ سے بھاگ گئے اگر وہ خوف کا بت توڑنے والے ہوتے تو گراؤنڈ چھوڑ کر کبھی نہ بھاگتے.

مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ایم کیوا یم کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی اگر گھسنا ہی تھا تو گھس کر دکھاتے جوتے کھا کر واپس نہ آتے ان کا کہنا تھا کہ ایک کارکن کو دو تھپڑ پڑنے پر سب وہاں سے بھاگ گئے ، جو دعوے کیے تھے سب دھرے کے دھرے ہی رہ گئے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات