این اے 246 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں ایم کیو ایم کے کنور نوید کامیاب

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 اپریل 2015 23:42

این اے 246 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں ایم کیو ایم کے کنور ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 اپریل 2015 ء) این اے 246 ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے 246 کے تمام 213 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں ایم کیو ایم کے کنور نوید نےکامیابی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید نے کل 93122 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل 22885 ووٹ لے کر دوسرے اور جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم 6386 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔