جماعت اسلامی کنٹوٹمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،گل شیر خان

جمعرات 23 اپریل 2015 22:58

جماعت اسلامی کنٹوٹمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،گل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) کنٹوٹمنٹ بورڈ کورنگی کریک کی نشست کے جماعت اسلامی کے کونسلر کے امیدوار گل شیر خان نے بھٹائی کالونی،سیکٹر A,B,C,D اور کنٹوٹمنٹ بورڈ کے انتخاب میں ترازو کو ووٹ دینے کی درخواست کی۔ گل شیر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے مسائل کا واحد حل ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی نے کراچی کے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔ بھٹائی کالونی میں ترقیاتی کام کرائیں گے اور لوگوں کے بنیادی مسائل حل کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کنٹوٹمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ اس موقع پر ہزارہ برادری، سواتی برادری، ملک برادری، آرائیں برادری نے گل شیر خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :