خیبر ایجنسی،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو کامیابی سے جاری

جمعرات 23 اپریل 2015 10:54

خیبر ایجنسی،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو کامیابی سے ..

راولپنڈی /خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء ) دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو کامیابی سے جاری ،خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے تین خودکش بمباروں سمیت 20 دہشتگرد مارے گئے ،دہشت گردوں کے آسلحہ کے ذخیرہ سمیت متعددٹھکانے تباہ کردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن اپنے پلان مطابق کامیابی سے جاری ہے۔

پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پربمباری کی۔ بمباری کے نتیجے میں تین خودکش بمباروں سمیت 20 دہشتگرد ہلاک اور ان کی متعدد آماجگاہیں تباہ کردی گئیں۔ فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے اسلحہ کے ذخیرے کو تباہ کردیاگیا۔یادرہے کہ گزشتہ روزسیکورٹی فورسزکی کاروائی کے نتیجے میں27مارے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :