فیصل آباد، جج کا اہلکاروں کا حلف ما ننے سے انکار ، اپنے 70ہزار روپے مالیت کے موبائل چوری کا مقدمہ اپنی ہی عدالت کے چار اہلکاروں کے خلاف درج کرا دیا

بدھ 22 اپریل 2015 23:03

فیصل آباد، جج کا اہلکاروں کا حلف ما ننے سے انکار ، اپنے 70ہزار روپے مالیت ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن 22اپریل۔2015ء) جج نے اہلکاروں کا حلف مانے سے انکار کرتے ہوئے اپنے 70ہزار روپے مالیت کے موبائل چوری کا مقدمہ اپنی ہی عدالت کے چار اہلکاروں کے خلاف درج کرا دیا، آن لاےن کے مطابق گذشتہ روز فیصل آباد کے نواحی علاقہ تحصیل تاندلیانوالہ میں سول جج مشتاق حسین جنجوجہ کی عدالت میں نامعلوم چور نے ان کا قیمتی موبائل چوری کر لیا تھابعدازاں سول جج مشتاق حسین جنجوجہ نے شک کی بناء پر اپنی ہی عدالت کے چار اہلکاروں کے خلاف مقامی پولیس کو درخواست دیدی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،خبر رساں ادارے ذرئع نے بتایا کہ عدالتی اہلکاروں نے جج کو اپنی صفائی کے سلسلہ میں حلف دیا ہے کہ انہوں نے جج صاحب کا نہ تو موبائل دیکھا ہے اور نہ ہی اس کے بارے میں کوئی علم ہے

متعلقہ عنوان :