دنیا کی بڑی جمہوریت کا دعوی کرنیوالے کا ایک اور گھناؤنا چہرہ سامنے آگیا

بھارتی ریاست تلنگانہ میں نوزائیدہ بچیاں کھلے عام فروخت ہونے لگیں ‘بھارتی حکومت خاموش

بدھ 22 اپریل 2015 13:41

دنیا کی بڑی جمہوریت کا دعوی کرنیوالے کا ایک اور گھناؤنا چہرہ سامنے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) دنیا کی بڑی جمہوریت کا دعوی کرنیوالے کا ایک اور گھناؤنا چہرہ سامنے آگیا۔بھارتی ریاست تلنگانہ میں نوزائیدہ بچیاں کھلے عام فروخت ہونے لگیں بھارتی میڈیا کے مطابق کھلے عام ننھی بچیاں فروخت ہونے کا گھناؤنا چہرہ ریاست تلنگانہ میں دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

30 دن کی نوزائیدہ بچی،خوبصورت،رنگ گوراقیمت صرف 3 ہزار سے5 ہزار روپے ہوتی ہے اگر بچی 2 ماہ تک کی ہے تو قیمت 30 سے 50 ہزار روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نال گونڈا میں یہ کام سرکاری یتیم خانوں میں سرکار کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے، یتیم خانوں میں لڑکے نہیں صرف لڑکیاں لائی جاتی ہیں،جنہیں خریدنے بھارت بھر سے لوگ آتے ہیں بھارتی حکومت نے اس معاملے پر اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں

متعلقہ عنوان :