امام کعبہ شیخ خالد بن علی الغامدی کل پاکستان پہنچیں گے

بدھ 22 اپریل 2015 11:31

امام کعبہ شیخ خالد بن علی الغامدی کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء ) امام کعبہ شیخ خالد بن علی الغامدی کل جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے ۔ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔امام کعبہ اپنے دورہ کے دوران سعودی حکومت اور پاکستانی عوام کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سیاسی ومذہبی رہنماوٴں سے اہم ملاقا توں میں میں خطے میں موجود حالیہ کشیدگی اور یمن کی صورتحال پر بھی غور کیا جائیگا۔

اما م کعبہ 6روز قیام کرینگے ،وہ 3 روز اسلام آباد اور3روز لاہور میں گزارینگے اور اس دوران وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خصوصی کھانے،پولیو کے خاتمے کے سیمینار ز میں شرکت کرینگے۔ امام کعبہ کا حالیہ صورتحال میں دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی،سعودی وزیر مذہبی امورکے بعد یہ دوسرا ہم دورہ ہے۔جس کا مقصد سعودی حکومت کی براہ راست پاکستانی عوام سے قربت بڑھاناہے۔

متعلقہ عنوان :