سعودی اتحادی افواج کا یمن میں فوجی کاروائیاں ختم کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 21 اپریل 2015 23:31

سعودی اتحادی افواج کا یمن میں فوجی کاروائیاں ختم کرنے کا اعلان

ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اپریل 2015 ء) سعودی اتحادی افواج نے یمن میں فضائی کاروائیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی کی جانب سے دعوہ کیا گیا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے یمن میں مقاصد حاصل کرلینے کے بعد فضائی کاروائیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد یمن جنگ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جنگ کے اس دوسرے مرحلے کو سیاسی مرحلہ قرار دیا جارہا ہے۔ تاہم سعودی حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یمن میں سیز فائیر نہیں کیا جارہا اور یمن کا بحری ناکہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :