تمام صحابہ کرامؓ اور اہل بیت ؓ صبر و استقامت اور شجاعت کے پیکر تھے،حاجی فیض اﷲ

منگل 21 اپریل 2015 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء )تمام صحابہ کرامؓ اور اہل بیت ؓ صبر و استقامت اور شجاعت کے پیکر تھے آپس میں شیروشکر اور کافروں کیلئے شمشیر بے نیام تھے ہماری بد نصیبی یہ کہ ہم آپس میں دست و گریبان اور کافروں پر مہربان حالانکہ اﷲ تعالیٰ نے واضح الفاظ میں ہمیں حکم دیا ہے کہ کافروں کے ساتھ سختی اور آپس میں محبت کروں جسے ہم نے چھوڑ دیا اسی لیے ہم اج کافروں کے زیر عتاب ہیں اگر ہم آج بھی احکامات الٰہی پر عمل کرکے کافروں پہ سختی شروع کردیں تو دوسرے دن ہی اﷲ تعالیٰ کے فضل سے آپس میں شیروشکر ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار ترجمان غلامان صحابہ ؓ حاجی فیض اﷲ حیدری‘ قاری محمد نواز‘ مولانا محمد ابوبکر‘ حافظ عمر سعید ‘حافظ علی محمد ‘حاجی محمد عباس اورمحمد سلیم عثمانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم جن کے نام لیوا ہیں وہ صحابہ کرام ؓ تو یدنا حسین ابن علی ؓ سے پیار اور محبت کرتے تھے اور سیدنا حسین ابن علی ؓ ان سے محبت کو ایمان سمجھتے تھے آج سیدنا حسین سے محبت کا دعویٰ اور نبی ﷺ کے یاروں ؓاورجانثاروںؓ سے بیزاری یہ سیدنا حسین ابن علی ؓ سے محبت نہیں بلکہ دشمنی ہے سرور کونینﷺ نے اپنی اہل بیت ؓاور صحابہ کرامؓ کو دین و اسلام کی اساس و بنیاد قرار دیا صحابہ کرامؓ اور اہلبیت ؓ کا راستہ سیدھا جنت کا راستہ ہے اب جو بد بخت ان قدوسی شخصیات کا انکار ی ہے تو وہ بے شک جہنمی ہے صحابہ کرام ؓ اور اہلبیت ؓ کو جو مقام اور مرتبہ اﷲ رب العزت نے دیا ہے اور جو مقام اور مرتبہ اﷲ رب العزت کے پیارے رسول ﷺ نے دیا ہے اس کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا اور کسی بدبخت کے بدگوئی کرنے سے ان قدوسی شخصیات کی شان میں کوئی کمی نہیں ہوتی بلکہ جو بدبخت ان کی شان گھٹانے کی کوشیش کرے گا وہ دنیا و آخرت میں ذلت ورسوائی سے دوچار ہوگا صحابہ کرامؓ تو مقبول شخصیات تھے جن کو اﷲ رب العزت نے اپنے پیارے رسول ﷺ کی صحبت اور شاگردی کے لیئے چن لیا صحابہ کرام ؓکا انتخاب خداوندی ہے غلامان صحابہؓ کسی دین دشمن کو انتخاب خداوندی پر زبان درازی نہیں کرنے دے گا مسلمان اتنے گئے گزرے ہیں کہ اپنے انتخاب پہ کسی کو تنقید کا حق نہیں دیتے لیکن انتخاب ر ب کائنات پر تنقید ہو اور مسلمان خاموش ہو مسلمانوں غلامان صحا بہ ؓ کی دست بازوں بن جاؤ جن کا موقف وٹ نوٹ نہیں بلکہ حق کی سپورٹ ہے حق والو ں کے ساتھ دینا حقانیت کی دلیل ہے دنیا فانی ہے ہم سبکو اﷲ رب العزت کے عدالت میں پیش ہونا ہے جس کی تیاری ہم پر فرض ہے ۔