کراچی کے حلقہ این اے 246 کیلئے پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا

منگل 21 اپریل 2015 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) کراچی پولیس کی جانب سے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے۔ پولنگ سٹیشنز کے مین گیٹ پر پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ ویسٹ زون کے ہر تھانے سے 10 پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ پولنگ کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکار پولنگ سٹیشنز کے اطراف میں گشت بھی کریں گے۔

رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو کل پولنگ سٹیشن میں تعینات کر دیا جائے گا۔ رینجرز اور پولیس اہلکار رات پولنگ سٹیشن میں گزاریں گے۔

(جاری ہے)

اہلکاروں کو کپٹرے ساتھ لے کر آنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ پولیس اہلکار کل صبح 8 بجے ڈی سی آفس میں رپورٹ کریں گے۔ سیکیورٹی پلان کے تحت شناختی کارڈ دیکھ کر پولنگ سٹیشنز کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ پلان کے مطابق عزیز آباد تھانے کی حدود میں تمام پولنگ سٹیشنز کے انچارج ایس پی ملیر،جوہر آباد تھانے کی حدود میں پولنگ سٹیشنز کے انچارج ایس پی بن قاسم، سپر مارکیٹ کے ایس پی کیماڑی، گلبرگ کے ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ، شریف آباد کے ایس پی انوسٹی گیشن کورنگی جبکہ لیاقت آباد کے ایس پی انوسٹی گیشن ویسٹ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :