حلقہ این اے 246 میں 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں تینوں بڑے امیدوار اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے

منگل 21 اپریل 2015 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں تینوں بڑے امیدوار اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل کا ووٹ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 219 حیدرآباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر 250 میں درج ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کا ووٹ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 ڈیفنس کے پولنگ اسٹیشن نمبر 52 میں درج ہے۔ اسی طرح جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم بھی مذکورہ حلقے کے ووٹر نہیں ہیں۔ ان کا ووٹ بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 نارتھ ناظم آباد میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :