سجاول میں بینظیر انکم سپورٹ آفس قائم کرکے ڈپلیکیٹ کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیا

منگل 21 اپریل 2015 22:51

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) سجاول میں بینظیر انکم سپورٹ آفس قائم کرکے ڈپلیکیٹ کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے ،جامعہ القاسمیہ کے قریب بی آئی ایس پی آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز میمن نے بتایاکہ ہفتے کے روز سے کام کا آغاز کیاگیاہے اور فی الوقت پانچ سوسے زائد مستحقین کو کارڈ جاری کردئے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر مستحقین کو کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، انہوں نے مستحقین کو ہدایت کی کہ شکایت کی صورت میں ان سے رابطہ کریں۔