فیصل آباد، تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا

منگل 21 اپریل 2015 22:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ناصر بلال ولد عبدالغفار قوم آرائیں سکنہ محلہ بسمہ اﷲ پارک گلی نمبر2منصورہ آباد نے مقدمہ نمبر366بجرم302/34ت پ تھانہ پیپلز کالونی میں درج کروایا کہ اس کی ہمشیرگان مسماۃ ناہید زوجہ عامر اور نازیہ بی بی میرے بہنوئی عامر کے ہمراہ شاپنگ کیلئے بسواری موٹر سائیکل جھنگ بازار گئیں۔

میرے بہنوئی عامر نے انہیں بازار میں چھوڑا اورریلوے کالونی چلا گیا ۔جس کاعلم میری ہمشیرگان کو نہ تھا ۔شاپنگ کرنے کے بعد میری ہمشیرگان نے میرے بہنوئی کو انتظار کیا جو کہ نہ آیا ۔پھر بذریعہ رکشہ سے واپس گھر کیلئے پرائمری سکول ریلوے کالونی کے پاس پہنچ کر رکشہ سے اتریں اسی دوران بسواری موٹر سائیکل نمبرلیٹر نامعلوم پر دو کس مسلح نامعلوم افراد نے میری ہمشیر گان پر سیدھی فائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

فائر جو میری ہمشیرہ ناہید اختر کے بائیں جبڑا پر لگا اجو موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے جاں بحق ہو گئی جبکہ میری دوسری ہمشیرہ نازیہ بی بی محفوظ رہیں ۔پولیس نے مقتول کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کر کے کاروائی شروع کر دی ۔ 25,30افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ۔لیکن نتیجہ بے سود رہا جب مقتولہ ناہید اختر کے خاوند عامر ولد رفیق کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے ٹال مٹول کرتے ہوئے آخر کار بتلایا کہ میں اپنی سالی نازیہ بی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کی شادی ہونی والی تھی شادی رکوانے کے بہانے میں نے اپنی ہی بیوی ناہید اختر کو بذریعہ فائر پسٹل 30بور قتل کردیا ۔

سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے اندھے قتل کو 36گھنٹوں میں ٹریس آؤٹ کر کے ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس پی مدینہ ٹاؤن اویس ملک ،اے ایس پی پیپلز کالونی علی وسیم کو شاباش ، ایس ایچ او پیپلز کالونی اور پولیس ریڈنگ پارٹی کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کے اعلان کیا ۔