چینی صدر کا کامیاب ترین دورہ ملکی خوشحالی کے سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،افضل کھوکھر

منگل 21 اپریل 2015 22:43

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے چین کے ساتھ اقتصادی راہداری سمیت 51تاریخی معاہدوں کا کریڈٹ وزیر اعظم نواز شریف کو دیتے ہوئے کہا کہ ہماری سلامتی کے مفادات یکساں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا کامیاب ترین دورہ ملکی خوشحالی کے سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔چین کے پاس دنیا بھر میں سرمایہ کاری کرنے کے بہت سے مواقع تھے لیکن اس نے وزیر اعظم نواز شریف کی مثبت اور عوام دوست کامیاب پالیسیوں کی بناء پر پاکستان کا انتخاب کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چینی صدر کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستانی کامیابیوں پر وزیر اعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرنا دورے کا اہم پہلو ہے ۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے اعلانات روشن مستقبل کی بنیاد ہیں ۔اورنج لائن میٹرٹرین منصوبہ چین کا پاکستان کیلئے تحفہ ہے ۔انہوں کہا کہ چینی صدر کا دورہ معاشی ،اقتصادی اور تجارتی میدان میں نئے باب رقم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ روشن منزلوں کی جانب آہنی دوستی کا سفر قوم کو مبارک ہو ۔جس طرح چینی صدر کا پرتپاک استقبال اور پورے اعزاز سے الوداع کیا گیا ہے اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ۔