Live Updates

پی ٹی آئی ایجوکیشن ونگ کے زیراہتمام پارٹی آفس میں علامہ محمد اقبال کے 77 ویں یوم وفات کے حوالے تقریب کا انعقاد

منگل 21 اپریل 2015 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف ایجوکیشن ونگ پنجاب کے زیراہتمام پارٹی آفس میں مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 77 ویں یوم وفات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ڈاکٹر عاطف الدین ، رخسانہ نوید سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علامہ محمد اقبال کی سوچ کے مطابق رہنماء کے تصور کو اجاگر کرنے کی آج اشد ضرور ت ہے ۔

ہمارے سیاسی قائدین کو اپنے اندر وہی اوصاف اور خوبیاں پیدا کرنے کی جستجو کرنا ہوگی، تاکہ وہ حقیقی تصورات پر پورا اتر سکیں۔ تحریک انصاف ایجوکیشن ونگ پنجاب ہر تین ماہ کے بعد اقبال اور اس کی فکر کے حوالے سے باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا کرے گی ۔ہنماؤں نے کہاکہ اقبال چاہتے تھے کہ اس قوم رہنماء کو اس کی منزل اورمقاصد اعلیٰ ہونے چاہئے اور وہ حقیقی معنوں میں وہ قوم ہمدرد اور غم خوار ہواور آنے والے حالات کو جاننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہوتاکہ جو بھی وہ فیصلہ کرے وقت کی ضرورت اور تقاضوں کے مطابق ہو، کسی بھی رہنماء میں جب تک تین بنیادی صلاحیتیں نہیں ہوں گی تو وہ صحیح طریقے سے قوم کی رہنمائی نہیں کر سکے گا، یعنی وہ نگاہ بلند، سخن دل نواز اور جان پرسوز ہو۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے کہاکہ نوجوان اگر باعزت زندگی چاہتے ہیں تو اقبال کے فکرو فلسفے پر عمل پیر اہونا ہوگا ، انہیں اعتماد حاصل ہوکہ ہم اس قوم سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ آدھی دنیا سے زیادہ پر حکومت کرچکی ہے ، تقریب میں سعد بن اعظم، یونس ملک ، مذمل ہاشمی، جنید ہاشمی، فرحت بیگ، شہزادی اورنگزیب ، ثروت شجاعت اور سائرہ فرحان سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنا ن نے شرکت کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :