پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف سی ایم سی کے ممبران کی جانب سے صوبائی قیادت کے فیصلے کے خلاف ریلی نکالی گئی

منگل 21 اپریل 2015 22:37

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف سی ایم سی کے ممبران کی جانب سے صوبائی قیادت کے فیصلے کے خلاف ریلی نکالی گئی جو کہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں احتجاجی کیمپ پر صوبائی صدر نیاز حسین بھٹو کی جانب سے سی ایم سی اسپتال کے عہدیداروں نے ملی بھگت کرکے عہدیداروں کی مدت میں 8 ماہ اضافے کے خلاف شدید نعریبازی کی گئی، اس موقعہ پر غلام حسین لانگاہ، محمود چانڈیو، ضمیر سانگی اور دیگر نے کہا کہ 15 مارچ 2015 پر عہدیداروں کا پیرڈ پورا ہوا ہے جس کو بڑہاکر 8 ماہ دیا گیا ہے ہم احتجاج کے ذریعے جمہوریت کے علمبرداروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ایک دفعہ غداری کرنے والا دوسری مرتبہ واعدہ توڑ سکتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی ایم سی کے عہدیداروں کو ہٹاکر نئے انتخابات کرائے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :