کوئٹہ، اپوزیشن لیڈر نے قلعہ سیف اﷲ میں ویکسین پلانے سے بچوں کی اموات بارے بنائی گئی کمیٹی کو مستر د کردیا

منگل 21 اپریل 2015 22:36

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے منگل کے روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہا کہ قلعہ سیف اﷲ میں ویکسین پلانے سے جو بچوں اموات ہوئی ہے میں اس کے ذمہ دار کو قاتل قرار دیتا ہوں اسپیکر پینل کی رکن ڈاکٹر رقیہ ہاشمی جو اس وقت اجلاس کی صدارت کر رہی تھی انہوں نے کہا وزی راعلیٰ بلوچستان نے 18اپریل کو اس بارے میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے اس کا انتظار کرنا چاہئے جس پر مولانا واسع نے کہا کہ ہم اس کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں۔