کراچی ،نجم الزمان اوربابرچغتائی کو رینجرز نے رہا کردیا

دونوں افراد کو ضابطہ فوجداری کے شیڈول چار کے تحت رہا کیا گیا ہے،ذرائع رینجرز

منگل 21 اپریل 2015 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) ڈپٹی ڈائریکٹرلینڈ کے ڈی اے نجم الزمان اورآباد کے سابق چیئرمین بابرچغتائی کو رینجرزنے رہا کردیاگیاہے،دونوں افراد کو ضابطہ فوجداری کے شیڈول چار کے تحت رہا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو کچھ روز قبل رینجرزنے چائنا کٹنگ اورسرکاری زمینوں کی غیرقانونی فروخت کے الزام میں گرفتارکیاتھا،،نجم الزمان کو انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے 90 روز کیلئے رینجرزکی تحویل میں دیدیا تھا،،جس کے بعد منگل کی صبح ان کی رہائی عمل میں آئی،ادھررینجرزنے معروف بلڈر اورایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈڈیولپرز کے سابق چیئرمین بابرچغتائی کو بھی رہا کردیا ہے،بابرچغتائی پرٹارگٹ کلنگ کی معاونت کے الزام میں انسداددہشتگردی عدالت نے 90 روزکیلئے رینجرزکی تحویل میں دے رکھا تھا،دونوں افراد کو ضابطہ فوجداری کے شیڈول چار کے تحت رہا کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :