الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا

منگل 21 اپریل 2015 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سیاسی کارکنان میں تصادم کا خطرہ ہے۔ تخریبی کارروائیوں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ این اے 246میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 213 ہے۔ الیکشن کمیشن اس سے قبل بھی این اے 246 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے چکا ہے۔