کے الیکٹرک کی ضمنی انتخاب کے موقع پر حلقہ این اے246 میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی

منگل 21 اپریل 2015 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) کے الیکٹرک نے ضمنی انتخاب کے موقع پر قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 246 میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق این اے 246میں 22 اپریل رات 12 بجے سے 24 اپریل کی صبح تک لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

تاہم ممکنہ فنی خرابی کی صورت میں ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی بحالی یقینی بنائیں گی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز کے الیکٹرک سے پولنگ کے دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پر کے الیکٹرک نے جوابی خط میں الیکشن کمیشن کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :