جے آئی ٹی نے ایم کیو ایم کے کارکن معظم علی سے مشترکہ تفتیش کیلئے مزید وقت مانگ لیا

منگل 21 اپریل 2015 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی کردار اور متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن معظم علی سے مشترکہ تفتیش کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی ساؤتھ نے محکمہ داخلہ کو خط ارسال کیا ہے جس میں معظم علی سے تفتیش کے لیے مزید 7 روز دیے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔ خط میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ تفتیش کے لیے کمیٹیوں کے نمائندوں کی تعداد بھی ناکافی ہے لہٰذا جے آئی ٹی میں مزید 4 اراکین کو شامل کیاجائے جن میں آئی بی، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور شعبہ تفتیش کے ایک ایک افسران شامل ہوں۔

متعلقہ عنوان :