ووٹرز کو پریشانی سے بچانے کے لئے موٹر سائیکل کی پابندی سے استثنیٰ دیا جائے، کنورنویدجمیل

منگل 21 اپریل 2015 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید نے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹرز کو پریشانی سے بچانے کے لئے موٹر سائیکل کی پابندی سے استثنیٰ دیا جائے۔ کنور نویدجمیل نے کہا ہے کہ حلقے کی اکثریت غریب اور متوسط طبقے پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

ڈبل سواری کی پابندی سے ووٹرز کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔ انتظامیہ کی جانب سے اقدامات سے ہمارے ووٹ متاثر ہو سکتے ہیں۔ ووٹرز کو پریشانی سے بچانے کے لئے موٹر سائیکل کی پابندی سے استثنی دیا جائے۔ کنور نوید نے کہا کہ این اے 246 کے لوگ ایم کیو ایم کوبھاری اکثریت سے جتوائیں گے۔

متعلقہ عنوان :