این اے 246انتخابات، زائد المعیاد شناختی کارڈز پر ووٹ ڈالنے کی اجازت

منگل 21 اپریل 2015 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے لئے زائد المعیاد شناختی کارڈز رکھنے والے رائے دہندگان کو ووٹ دینے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے لئے ریٹرنگ افسر کو خط لکھا جس میں تمام پریذائیڈنگ افسروں کو کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ 23 اپریل کو ضمنی انتخاب کے روز ووٹرز کے پاس اصل شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔ فوٹو کاپی اور پاسپورٹ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم ایسے ووٹرز جن کے پاس اصل زائد المعیاد شناختی کارڈ ہیں انہیں ووٹ ڈالنے سے اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :