کراچی ، ضمنی انتخاب کوپرامن ،شفاف بنانے کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی بارانتخابی ڈیوٹی دینے والے عملے کوخصوصی پاسزجاری

منگل 21 اپریل 2015 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) کراچی میں ضمنی انتخاب کوپرامن اورشفاف بنانے کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بارانتخابی ڈیوٹی دینے والے عملے کوخصوصی پاسزجاری کیئے گئے ہیں،،کراچی میں ضمنی انتخاب کے معرکے کودھاندلی اورتنازعات سے پاک رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا گیا ہے،ملکی تاریخ میں پہلی بارانتخابی ڈیوٹی کرنے والے عملہ کی نادرا سے تصدیق کے بعد خصوصی پاسزجاری کیے گئے،ادھر213پولنگ اسٹیشنزپرووٹنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگا دیے گئے ہیں،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے غیرمتعلقہ افراد کوپولنگ اسٹیشن کے اندرجانے سے روکنے میں مدد گارہونگے،سی سی ٹی وی کیمروں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پولیس اوررینجرکے پاس ہوگا،،جبکہ پولنگ اسٹیشن کے اندرایک رینجراہلکاربھی تعینات ہوگا۔

متعلقہ عنوان :