پراونشل ہائی وے کے ایس ای تاج مہر اور ایس ڈی او نور پھل کیخلاف لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے 22 ویں روز بھی احتجاج

منگل 21 اپریل 2015 22:28

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) مہران گورنمنٹ کانٹریکٹر اتحاد کی جانب سے پراونشل ہائی وے کے ایس ای تاج مہر اور ایس ڈی او نور پھل کے خلاف لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے 22 ویں روز بھی سعید جتوئی، ریاض لانگاہ، اعجاز بھٹو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی، اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ایس ای تاج محمد مہر نے خفیہ طور پر این آئی ٹی کراکر ایم اینڈ آر کے پانچ کروڑ کے کام اپنے من پسند اور بھائیوار ٹھیکیداروں کو رشوت پر دیئے ہیں جو کہ سپرا رول کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تاج محمد مہر اور ایس ڈی او نور پھل کو ہٹاکر کروڑوں روپیوں کے کرپشن کی نیب سے انکوائری کرائی جائے۔