وزیراعلیٰ کا بورے والہ میں چھت گرنے سے 2بچیوں کے جاں بحق ہونے کے وا قعہ پر اظہار افسوس

منگل 21 اپریل 2015 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بورے والہ کے علاقے مجاہد کالونی میں چھت گرنے سے 2بچیوں کے جاں بحق ہونے کے وا قعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے -وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والی بچیوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے -وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں-