’’چینی صدر کا پاکستان کا عہد ساز تاریخی دورہ ‘‘

یہ دورہ پاکستان کی معاشی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے ایک گیم چینجرہے،شہبازشریف

منگل 21 اپریل 2015 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چین کے صدرشی چن پنگ کے دورہ پاکستان کو ملک کی تاریخ کا سب سے کامیاب دورہ قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کی معاشی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے ایک گیم چینجرقراردیا ہے-وزیراعلیٰ نے چین کے صدر کی پاکستان کے دورے کے بعدروانگی کے موقع پر ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر کا عہد ساز دورہ چینی قیادت کا پاکستان سے بے مثال دوستی اورلازوال محبت کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

چین کے صدر کے حالیہ دورے نے پاک چین دوستی کو نئی جہت دی ہے۔ مخلص دوست چین کا اربوں ڈالر کااقتصادی پیکیج ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا۔چینی صدر کے تاریخی دورے کو پاکستانی کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ طے پانے والوں معاہدوں پر عملدر آمد سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہونگے۔انہوں نے کہاکہ پاک چین دوستی آزمودہ اورآزمائش کی ہر گھڑی پر پوری اتری ہے اورچین کے صدر کے دورہ سے دونوں ممالک کی دوستی کا نیا باب رقم ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :